ٹریفک پو لیس اور ورلڈ وائیڈ جرنلسٹس کمیونٹی کی جانب سے مفت ہیلمٹ تقسیم
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )شہر اقبال میں کوٹلی بہرام کے مقام پر ورلڈ وائیڈ جرنلسٹس کمیونٹی اور ٹریفک پولیس کے تعاون سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کئے گئے۔
ڈی ایس پی ٹریفک پولیس (سٹی سرکل)مبشر صدیق اورٹیم نے بھی پروگرام کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک مبشر صدیق کا کہنا تھا کہ پروگرام کافی حد تک کامیاب رہا ہے ، شہریوں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کا ہمارا مقصد شہریوں میں ہیلمٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔