سیالکوٹ :لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کاآ گاہی سیمینار

سیالکوٹ :لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کاآ گاہی سیمینار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر مختار نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں بچوں کی پیدائش اور افراد کی وفات کے۔۔۔

 اندراج اور سرٹیفکیٹ کا اجرا مکمل طور پر مفت کر دیا گیا ہے ، پنجاب لوکل گورنمنٹ کے رجسٹریشن آف برتھ اینڈ ڈیتھ رولز 2025 کے تحت یہ قانون فوری طور پر نافذالعمل ہوچکا ہے ،اب7سال تک کی تاخیر سے بھی اگر کوئی شہری بچے کی پیدائش یا کسی فرد کی وفات کا اندراج کراتا ہے تو اس پر کوئی فیس عائد نہیں کی جائے گی اور سرٹیفکیٹ بھی بلا معاوضہ جاری ہوگا۔مظفر مختار نے مزید بتایا کہ7سال سے زائد دیر کی صورت میں عدالت کی ڈگری کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے اور اب یہ اختیار ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو سونپ دیا گیا ہے جس سے عوام کو عدالتی کارروائی سے نجات مل گئی ہے جس سے وقت اور پیسوں کی بچت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ کے زیر اہتمام جناح ہال قلعہ سیالکوٹ میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ گوجرانوالہ قمر ذیشان، ڈپٹی ڈائریکٹر عمر امجد بیگ، اے ڈی ایل جیز جلیل بھٹی، معظم علی تارڑ، رانا آصف علی، محمد ارشد کے علاوہ یونین کونسلز کے سیکرٹریز، نکاح رجسٹرار، این جی اوز، محکمہ تعلیم اور وکلا کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں