کسان خوشحال ہو گا تو ملک ترقی کریگا:عرفان وڑائچ

کسان خوشحال ہو گا تو ملک ترقی کریگا:عرفان وڑائچ

حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈائریکٹر زراعت گجرات ڈویژن عرفان اﷲ وڑائچ نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی ، زرعی مشینری ،بہتر کھاد ،بیج اور زرعی ماہرین کی مشاورت سے چاول کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے شعبہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے جو پروگرام شروع کیے گئے ہیں وہ اس بات کے ضامن ہیں کہ حکومت کسانوں ، کاشتکاروں اور زمینداروں کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے کیونکہ جب کسان خوشحال ہو گا تو ملک بھی ترقی کریگا۔حافظ آباد ایک زرعی علاقہ اور یہاں پر ایک بڑے رقبے پر چاول کی فصل کاشت کی جا تی ہے ۔اگر ہمارے کسان زمیندار دور حاضر کی جدید ٹیکنالوجی اور مشینری کا استعمال کریں تو انکی فصل میں دو گنا اضافہ ہو سکتا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار محکمہ زراعت اور کھاد بنانے وا لی نجی کمپنی کے زیر اہتمام چاول کی بہتر پیداوار کے حوالے سے منعقد ہ کسان کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف ،محکمہ زراعت کے افسر وں فراز احمد، ڈاکٹر وقاص احمد سمیت فرٹیلائزر کمپنی کے افسر وں اور کسانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ڈائریکٹر زراعت نے کسانوں ، زمینداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی چاول اور دیگر فصلوں کی زیادہ پیداوار کے لیے جدید طریقہ کاشت ، مشینری اور بہتر کھاد ، بیج کا استعمال کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں