کامونکے :ڈکیتی کی وارداتوں میں 3افراد کو لوٹ لیا گیا
کامونکے (نامہ نگار)ڈکیتی کی وارداتوں میں 3 افراد کو لوٹ لیا گیا۔گزشتہ رات بہاولپور کے محمد عرفان سے گھنیا کے قریب دو ڈاکو13ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔
غلام رسول سے ٹھٹھہ گلاب سنگھ کے قریب دو ڈاکو 20 ہزارروپے چھین کر لے گئے ۔ پام سٹی میں محمد قاسم سے 3 ڈاکو 57 ہزارروپے ،4موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کرفرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔