ڈپٹی کمشنر حافظ آ باد کی ریونیو مسائل کے حوالے سے کھلی کچہری
حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ریونیو مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں دوسرے روز منعقدہ ریونیو کھلی کچہری کے موقع پر کیا ۔ کھلی کچہری میں آنے والے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے ریونیو مسائل کے حل کے سلسلہ میں درخواستیں پیش کی جن کے فوری حل کیلئے ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کیے ۔