گوجرانوالہ ،گجرات ڈویژن میں ترقیاتی سکیموں کی منظوری

 گوجرانوالہ ،گجرات ڈویژن میں ترقیاتی سکیموں کی منظوری

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)کمشنر نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ہونے والے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس میں ضلع گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہائوالدین اور حافظ آباد کیلئے مختلف ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔

 محکمہ ہا ئوسنگ وبلدیات پنجاب سکیموں کو مکمل کریں گے ۔ نئی منظور شدہ سکیموں کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈیرہ ورکاں، کامونکے میں گلیوں کی تعمیر، نڈالہ میں قبرستان کی چار دیواری کی تعمیر، جنڈیالہ باغوالہ روڈ کی بحالی ودیگر سکیمیں شامل ہیں۔ ضلع سیالکوٹ میں پسرور میں مریم نواز شریف لیڈیز پارک کی تعمیر، تلونڈی عنایت خان میں سیوریج، واٹر سپلائی اور ڈرین کی سکیم، وڈالہ، ستراہ، بھروکے ، کوٹ رام داس اور سرانوالہ کی ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں۔ گجرات میں بھی دو ترقیاتی سکیمیں تعمیر کی جائیں گی جن میں جمبولا تا راجکے تک سڑک کی تعمیر بھی شامل ہیں۔ منڈی بہائوالدین میں نیو رسول روڈ محلہ ارشد آباد تا رینجرز کالونی سیوریج لائنیں تعمیر کی جائیں گی جبکہ محکمہ ہائی ویز میں سیدا بھرووال تا موسی کلاں سڑک کی بحالی تعمیر کا منصوبہ مکمل ہوگا۔ ضلع حافظ آباد کیلئے بھی سڑک کی تعمیر اور واٹر سپلائی کے 3 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں