بابر عنایت تارڑ بک سیلر ز ایسوسی ایشن حافظ آباد کے صدر منتخب

بابر عنایت تارڑ بک سیلر ز ایسوسی  ایشن حافظ آباد کے صدر منتخب

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )بابر عنایت تارڑ آل ڈسٹرکٹ بک سیلر ز ایسوسی ایشن حافظ آباد کے صدر منتخب ہوگئے ، فاتح امید وار نے 19ووٹ لئے جبکہ مد مقابل راشد محمود جنجوعہ16ووٹ حاصل کرسکے ۔

 سیکرٹری جنرل کیلئے گلزار حسین طاہر 21ووٹ لیکرکامیاب رہے جبکہ مد مقابل قیصر ایوب نے 14ووٹ لئے ۔ نو منتخب عہدیداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر بک سیلرز برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور تعلیم کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں