ملہی چوک :ٹریکٹر کی موٹر سائیکل کوٹکر ،نوجوان جاں بحق
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک ،گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ خصوصی )ملہی چوک کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
جبکہ مشتعل افراد نے ٹریکٹر ٹرالی کو آگ لگا دی،بتایا گیا ہے کہ کوٹ خالق کا رہائشی 18سالہ ریحان موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ملہی چوک میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تیز رفتاری کے باعث ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہونیوالا نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا اور ڈرائیور فرار ہو گیا ۔ موقع پر موجود لوگ مشتعل ہوگئے جنہوں نے ٹریکٹر ٹرالی کو آگ لگا دی ،تاہم اس بارے اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا اور ٹریکٹر ٹرالی پر لگی آگ پر بھی قابو پایا۔