نوشہرہ ورکاں :یوم آ زادی کی تیاریوں کا آ غاز ،عمارتوں پر چراغاں
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 79ویں یوم آزادی کو شایان شان انداز میں منانے کا آغاز کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ کی ہدایت پر شہر بھر کی تمام سرکار عمارتوں پر چراغاں کیا جا رہا ہے ، تجارتی مراکز اور نجی رہائشی عمارتوں کو قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ امسال جشن آزادی کی تقریبات کو معرکہ حق کے آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم فتح کے نام منسوب کیا گیا ہے جشن آزادی کے مرکزی تھیم کو \'\'حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک\'\' کا عنوان دیا گیا ہے 14 اگست کو شہر کے معروف چوک تھانہ والے چوک میں آپریشن بنیان مرصوص کی یادگار کا شاندار افتتاح کیا جائے گا ۔