نوشہرہ ورکاں :غیر قانونی منی پٹرول پمپ سیل، مالک گرفتار
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )غیر قانونی منی پٹرول پمپ سیل، مالک کو گرفتار کر لیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے بھدے گاؤں کے۔۔۔
قریب غیر قانونی منی پٹرول پمپ کو سیل کر کے مشین قبضہ میں لے لی اور مالک کو گرفتار کر ادیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں آئے روز حادثات کا بن رہی ہیں جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوتا ہے ،غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف مہم بلا امتیاز جاری رہے گی۔