عوام کوطاقت سے دبانے والوں کو شکست ہو گی :عمر ڈار

عوام کوطاقت سے دبانے والوں کو شکست ہو گی :عمر ڈار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکز ی رہنما عمر فاروق ڈار نے کہا ہے کہ عوام حق والو ں کیساتھ کھڑے ہیں اورحکومت کاکوئی ہتھکنڈا عوام کوعمران خان سے بدظن کرنے میں کا میا ب نہیں ہوسکا۔

مقدمات کے اندراج، گرفتاریاں اورسز ائیں اورتشددکے واقعات کے باوجودپی ٹی آ ئی کا ور کراورپی ٹی آئی کی قیادت عمران خان کیساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے ،فا ر م47و الو ں کے دن گنے جا چکے ہیں،عوام کواقتدا رکی طاقت سے دبانے والو ں کوعبرتناک شکست ہو گی،عوامی مینڈ یٹ کومسخ کرکے نتا ئج لیگی امیدوا روں کے حق میں سنانے وا لوں کوبھی جلدعوامی کٹہرے میں کھڑ اہوناپڑ ے گا،قوم حو صلہ مندہے اورووٹ چورو ں کو کبھی معاف نہیں کریگی، صوبائی اسمبلی ہو،یا قومی اسمبلی ،حزب اختلا ف کاکرداراداکرنیوالے ممبران اسمبلی کوبڑے بھونڈ ے اندازکیساتھ ناا ہل کروا نے کی کا رروائی حکمرانو ں کے اپنے گلے کا پھندابن کررہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈار ہاؤس میں انصاف لائرز فورم کے عہدیدار وں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر انصاف لائرز فورم انتظار حسین پنجوتہ ،چودھری طاہر سلطان، بیرسٹر جمشید غیاث، حافظ عمار رضا، حسن علی ودیگر بھی موجود تھے ۔ عمر ڈار نے کہا کہ عوام اورہماری قیا دت سزاؤں ا ورنااہلیوں سے کسی طرح بھی مرعوب ہونے والے نہیں،ہم پوری جرات اوربہادری کے ساتھ عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں آنیوالے حالات اورآنیوالاوقت فیصلہ کرے گا کہ ناا نصا فیوں پرمبنی فیصلے کرنے اورفیصلے کرا نے والے کون تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں