قادر آ باد گوجرانوالہ روڈ چند ماہ میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

قادر آ باد گوجرانوالہ روڈ چند ماہ میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر سڑک چند ماہ میں ہی تباہ ہو گئی ۔علی پور چٹھہ سے قادرآباد اور گوجرانوالہ تک کی مرکزی شاہراہ چند ہی ماہ میں تباہ حالی کا شکار ہو گئی۔

 کروڑوں روپے کے فنڈز سے تعمیر کی گئی سڑک جگہ جگہ سے اکھڑ چکی ہے ، دراڑیں پڑ چکی ہیں اور حادثات معمول بن چکے ہیں،شہریوں نے ٹھیکیداروں، متعلقہ افسر وں اور کمیشن مافیا کیخلاف شفاف تحقیقات اور فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک میں استعمال ہونے والا میٹریل ناقص، غیر معیاری نکلا جس کے باعث چند ماہ کے اندر ہی شاہراہ گڑھوں اور ناہموار سطح کا نمونہ بن چکی ہے ۔ خصوصاً قادرآباد بیراج سے علی پور چٹھہ، پھر گوجرانوالہ کی جانب جانے والے پورے روٹ پر تباہی نمایاں ہو چکی ہے ۔یہ سڑک منڈی بہاؤالدین، علی پور چٹھہ اور گوجرانوالہ اور لاہور کے درمیان ایک اہم سنگم کی حیثیت رکھتی ہے اور ہزاروں مسافر روزانہ اسی واحد سڑک سے آمد و رفت کرتے ہیں۔ شہریوں نے حلقہ کے منتخب عوامی نمائندوں کی مسلسل خاموشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طور پر نوٹس نہ لیا گیا تو نہ صرف مالی نقصان بڑھتا جائے گا بلکہ انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں