سیالکوٹ :یومِ آزادی، معرکہ حق کی کامیابی پر تقریبات کی تیاریاں
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) یومِ آزادی، معرکہ حق کی کامیابی اور یومِ استحصال کشمیر۔۔
، ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا عزم کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی، معرکہ حق کی تاریخی کامیابی اور یومِ استحصال کشمیر کو حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق 14 روزہ تقریبات شایانِ شان، ملی جذبے اور اتحاد کے ساتھ منایا جائے گا۔ سرکاری و نجی عمارتوں کی تزئین و آرائش، تعلیمی اداروں میں تقریری و ملی نغموں کے مقابلے ، ریلیاں، کھیلوں کے مقابلے ، ثقافتی پروگرام، شجرکاری مہم ، کشمیریوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین کیا جائیگا۔