وزیر آ باد:لاکھوں روپے کی بھینسیں اور دیگر جانور برآ مد ، ملزم گرفتار
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس تھانہ صدر وزیرآباد کی مویشی چوروں کے خلاف کارروائی، 17 لاکھ روپے سے زائد کی بھینسیں اور ۔۔
دیگر جانور برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ڈی ایس پی وزیرآباد ملک فیاض کی زیر نگرانی تھانہ صدر کے ایس ایچ او شکر اللہ خان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر تے ہوئے ملزم پرویز ولد گل محمد کو گرفتار کر کے دو راس بھینسیں، 4 بکرے ،2 بھیڑیں اور ایک پک اپ برآمد کر لی ، اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل وزیرآباد ملک فیاض نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ۔