صاحب ثروت لوگوں کو نادار افراد کی مدد کرنی چاہیے :وزیر بلدیات
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )مقامی این جی او کی سالانہ تقریب گزشتہ روز رنجہائی میں نجی مارکی میں منعقد ہوئی۔۔
،مہمان خصوصی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق ’مسلم لیگ (ن) کے سٹی صد ر افضل منشا ودیگر موجود تھے ۔ذیشان رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کے کام آ ئے دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عین عبادت ہے زکوٰۃ مسلمانوں پر فرض ہے جبکہ صدقہ اور خیرات کے ذریعے غریب اور مستحق نادار افراد کی مدد کرنا ہمارا مذہبی اور معاشرتی فریضہ ہے صاحب ثروت لوگوں کو بڑھ چڑھ کر نادار افراد کی مدد کرنی چاہیے ۔ اس موقع پر سینئر صحافی عرفان افضال ،عدنان ناصر مغل ’راناوسیم اشرف’محمد عتیق ساجد’رضوان مہدی ’امین رضا مغل ودیگر بھی موجودتھے ۔