یومِ شہدا پولیس ،اشرف مارتھ پولیس لائنز میں تقریب
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)یومِ شہدا پولیس کے موقع پر اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہدا پر سلامی دی، پھول چڑھائے اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب میں آر پی اوطیب حفیظ چیمہ ، کمشنر نوید حیدرشرازی، ڈپٹی کمشنرنویداحمد، ایس ایس پی آپریشنزرضوان طارق،ایس ایس پی INV رضاتنویرسپرا، ڈویژنل ایس پیز، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، امن کمیٹی ممبران ،صدرڈسٹرکٹ بار،صدرچیمبر آف کامرس اور شہدا کے اہلخانہ نے شرکت کی ۔ ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ گوجرانوالہ پولیس کے 103 افسر وں و جوانوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں ،شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ہم ان کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں گے ۔ ایس ایس پی آپریشنز رضوان طارق نے کہا کہ پولیس کے شہدا نے جانوں کی قربانی دے کر فرض کی ادائیگی کی بہترین مثال قائم کی ،گوجرانوالہ پولیس شہداکے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے امن و امان، انصاف اور قانون کی حکمرانی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔