اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق دیا جائے :خالد وسیم
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا )کنوینیر اتحاد گروپ خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور متنازعہ ریاست جموں و کشمیر پاکستان کا۔۔۔
اٹوٹ اور ناگزیر حصہ ہے وہاں خواتین، بچوں اور نہتے شہریوں پر جو ظلم و بربریت ڈھائی جا رہی ہے وہ انسانیت کے نام پر بدنما داغ ہے پاکستان کا ہر شہری کشمیری بھائیوں کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے ، خالد وسیم نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دیا جائے ۔