کشمیر کو جلد بھارتی تسلط سے آزاد کرائیں گے :عرفان وڑائچ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عرفان اﷲ وڑائچ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور جلد ہم بھارتی تسلط سے آزاد کرائیں گے۔۔۔
کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کیے جائیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کا جو سپیشل سٹیٹس تھا وہ بھی ختم کردیا گیا، پاکستان نے رواں سال بھارتی جارحیت کا نہ صرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ اس کے غرور کو بھی خاک میں ملایا۔کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ’اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق انکا حق دیا جائے ۔ مودی نے پانچ اگست 2019 ء کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم نہیں کی بلکہ بھارت کے خاتمے کی بنیاد رکھی ’یاسین ملک قوم کا قابل فخر حریت رہنما ہیں اگر ان کو نقصان پہنچایا گیا تو کشمیری بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے ’یوم استحصال کشمیر کے موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے پاکستان بھرپور جدوجہد کر رہا ہے بھارت کی ظالم افواج نے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ دئیے ہیں جن کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر نائب صدر حسن اکرم، جوائنٹ سیکرٹری رانا عادل خالد، فنانس سیکرٹری میاں محمد عظیم، لائبریری سیکرٹری میاں اسد اﷲ، آڈیٹر سیدعلی نقوی کے علاوہ ایگزیکٹیو ممبران موجود تھے ۔