سیاسی جماعتوں کے اقلیتی ونگ غلامی کی قید سے نکلیں :ڈاکٹر عادل

 سیاسی جماعتوں کے اقلیتی ونگ  غلامی کی قید سے نکلیں :ڈاکٹر عادل

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا )مسیحی تحریک بیداری کے چیئرمین ڈاکٹر عادل غوری نے کہا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے اقلیتی ونگ سیاسی غلامی کی قید سے باہر ائیں اور۔۔۔

 اپنے وجود کو تسلیم کرائیں جس طرح وہ پارٹی امیدواروں کو کامیاب کروانے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرتے ہیں اسی طرح اپنے حق کے لیے سیاسی جماعتوں سے خیرات نہیں بلکہ اپنا سیاسی حق مانگیں اور خود کو محض اقلیتی نشستوں تک محدود نہ کریں بلکہ ایسے انتخابی حلقے جہاں پر مسیحیوں کا ووٹ 25 سے 30 ہزار تک ہے وہاں پارٹی سے جنرل نشستوں پر ٹکٹ کا مطالبہ کریں تاکہ اقلیتیں ملکی سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں جب تک اقلیتی ونگ سیاسی جماعتوں کا مفلوج حصہ بنے رہیں گے اس ملک کی سیاست میں ان کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں