کوٹ نثار شاہ میں بیوہ کو تشدد کرکے زخمی کر دیا گیا
تتلے عالی(نامہ نگار )کوٹ نثار شاہ میں بیوہ کو تشدد کرکے زخمی کر دیا گیا۔نواحی گاؤں کی رخسانہ کوثر نے 4کنال رقبہ ٹھیکہ پر دے رکھا ہے۔
جس میں دلاور شیر نے مونجی کی فصل کاشت کر رکھی ہے گزشتہ روز دلاور شیر مونجی میں کھاد ڈال رہا تھا کہ سمیع اﷲ، زین،طیب اور3 نامعلوم افرادنے دلاور کو دھمکیاں دیں اور اسی دوران رخسانہ کوثر بھی موقع پر آگئی ،ملزموں نے اسلحہ کے بٹ مار کر خاتون کو زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔