گورنمنٹ سکول ڈھینگرانوالی سے گزرتے نالے نے پوری بلڈنگ کو زیر آب کر دیا
راہوالی(نمائندہ دنیا )گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول ڈھینگرانوالی میں سکول کے اندر سے گزرنے والے گندے نالے نے پوری بلڈنگ کو زیر آب کر دیا ۔
سکول کی کلاس رومز کے اندر ایک فٹ کے قریب پانی کھڑا ہے جبکہ سکول کے گراؤنڈ اور داخلی راستے پر بھی گندے جوہر اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اہلیانِ ڈھینگرانوالی کا سابق ایم پی اے بلال فاروق تارڑ ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ عبد الغفار اور ممبر کنٹونمنٹ بورڈ وارڈز ڈھینگرانوالی سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال مطالبہ کیا ہے ۔