تحصیل کمپلیکس سمبڑیال سے یوم استحصالِ کشمیر پر ریلی نکالی گئی
سمبڑیال(سٹی رپورٹر ) تحصیل کمپلیکس سمبڑیال سے یوم استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی کا مقصد مظلوم کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار اور عالمی برادری کو ان کے حق خود ارادیت کا پیغام دینا تھا۔ تفصیلات کے مطابق 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے بھر پور اظہاریکجہتی کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ بندیال نے کہا کہ بھارت کے اس غاصبانہ تسلط کے خاتمہ کیلئے ہر پاکستانی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔