جماعت اسلامی کی یوم حقوق کشمیر و فلسطین کانفرنس

جماعت اسلامی کی یوم حقوق کشمیر و فلسطین کانفرنس

گوجرانولہ(نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر یوم حقوق کشمیر و فلسطین کے موقع پر جماعت اسلامی پی پی 64 گوجرانوالہ کے زیر انتظام یوم حقوق کشمیر و فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ مظہر اقبال رندھاوا ،امیر پی پی 64 فرقان عزیزبٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت نے 5اگست 2019کوجو مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو غیر قانونی طور پر ختم کرنے کی کوشش کی اس کے خلاف پوری دنیا میں کشمیری برادری سراپا احتجاج ہے ۔ایک طرف مودی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے اقلیتوں کا قتل عام کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیل نے نہتے غزہ کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے جو پہاڑ توڑے ہیں، 60ہزار سے زائد لوگوں کو شہید اور 21لاکھ لوگوں کو بے گھر کر دیا گیا، یہ جنگی جرائم ہیں جس کی سزا اسے ملنی چا ہیے ۔ بھارت، امریکہ اور اسرائیل نے گزشتہ تین دہائیوں میں دنیا میں قتل وغارت کی مثالیں قائم کیں اور مجموعی طور پر 15لاکھ لوگوں کو لقمہ اجل بنایاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم بیدار ہے ، ہم کشمیر جو پاکستان کی شہ رگ ہے اس پر بھارتی تسلط کو تسلیم نہیں کر سکتے ، جب تک سانس میں سانس ہے ہندوستان کی تمام چالوں کے خلاف سیہ پلائی دیوار ثابت ہو نگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں