نوشہرہ ورکاں میں یوم استحصال کشمیر بھرپور جوش و جذبہ سے منایا گیا

نوشہرہ ورکاں میں یوم استحصال کشمیر  بھرپور جوش و جذبہ سے منایا گیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) ملک بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی یوم استحصال کشمیر بھرپور جوش و جذبہ سے منایا گیا۔

میونسپل کمیٹی میں لیگی رہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے ، اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ، چیف آفیسر خالد رشید، سرکاری محکموں کے سربراہوں اور معززین علاقہ نے پرچم کشائی کی بعد ازاں ٹاؤن ہال میں سیمینار منعقد ہوا ۔مقررین نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنا بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور جمہوری روایات کا گلا گھونٹا ہے ہم کشمیر پر انڈیا کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کیلئے ہر فورم پر اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں