کامونکے :یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کے احاطہ میں تقریب

کامونکے :یوم استحصال کشمیر کے حوالے  سے میونسپل کمیٹی کے احاطہ میں تقریب

کامونکے (نامہ نگار)یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر زرغونہ خالد سعید کی قیادت میں میونسپل کمیٹی کے احاطہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

جس کے بعد میونسپل کمیٹی دفتر سے جی ٹی روڈ تک کشمیری مسلمانوں کے حق اور بھارت کے مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمیرا سمیع اللہ،عملہ، محکمہ مال، ریسکیو 1122، محکمہ ہیلتھ، لائیو سٹاک، انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں