گرفتار یوں سے کارکنوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا :ناصر چیمہ

گرفتار یوں سے کارکنوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا :ناصر چیمہ

راہوالی (نمائندہ دنیا )رکن صوبائی اسمبلی ناصر چیمہ نے کہاہے کہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے اور بلا جوازگرفتاریوں سے پی ٹی آئی کارکنوں کو مرعوب کیاجاسکتا ہے۔۔۔

اور نہ ہی انکے عزم کو متزلزل کیا جاسکتا ہے پی ٹی آئی عوام کی آواز بن چکی ہے اور دلوں پر راج کررہی ہے ، اسکی آواز کو دبانا اور عوام کے دلوں سے نکالنا کسی کے بس کا روگ نہ ہے حکمران جماعت ہوش کے ناخن لے بے قصور کم سن کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے اور جماعت کے گرفتار شدہ کارکنوں کو رہا کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر میں کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بے انتہا جبر اور بلاجواز گرفتاریوں کے باوجود عوام نے سڑکوں پرنکل کر احتجاج میں شامل ہوکر عمران خان اور تحریک انصاف پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ثابت کردیا ہے کہ پی ٹی آئی تحریک کوطاقت کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا اس موقع پر چودھری استخار احمد ڈانجہ ،عمران بیگ ،ملک فاروق مصطفائی، چودھری شہباز احمد چیمہ، کامران عرف کامی جرال ،رضوان مہار ،آغا نثار اکبر ،رانا محمد یاسین ،چودھری شہزاد اکبر چیمہ ،چودھری امتیا زاحمد چیمہ و دیگر کارکن بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں