سندھا نوالہ تا ہیڈ بمبا نوالہ روڈ پر کوٹ خانوں پلی بیٹھ گئی
ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار ) ٰ ناقص میٹریل سے تعمیر پلی زمین بوس، کئی موٹر سائیکل سوار گرکرزخمی، حادثات معمول بن گئے ۔
چند ماہ قبل تعمیر ہونے والی سندھا نوالہ تا ہیڈ بمبا نوالہ روڈ پر کوٹلی خانوں کے قریب پلی جس میں کم مقدار میں سریا اور انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ہے کئی ماہ سے زمین بوس ہو چکی ہے سڑک پر گہرا گڑھا پڑ نے کی وجہ سے کئی موٹر سائیکل سوار گر کر شدید زخمی ہو چکے ہیں جبکہ دیگر گاڑیوں کی بھی ٹوٹ پھوٹ معمول بن گئی ہے ۔ عوامی شکایات کے باوجود محکمہ ہائی وے کے ذمہ دار افسر وں کے کانوں تک جوں نہیں رینگی اور نہ ہی متعلقہ ٹھیکیدار نے اس کی دوبارہ مرمت کی زحمت گوارا کی ۔ علاقہ مکینوں سیٹھ مٹھو ،پیر زا ہد محمود اور قاضی منور سلطان نے صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق ا ور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔