صدروزیرآباد پولیس کی کارروائی 15 افراد سے 15 پستول برآ مد
وزیر آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر وزیرآباد پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے اوراسلحہ کی نمائش کرنے پر 15 افراد کو گرفتار کر کے 15 پستول برآمد کر لئے ۔
ایس ایچ اوتھانہ صدر وزیرآباد شکر اللہ اور سب انسپکٹر سمیع اللہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شہزاد ،بابر ،محسن ،علی بہادروغیرہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ایس ایس پی آپریشنزرضوان طارق نے کہا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔