سمبڑیال :چینی کا بحران جاری 185تا 200 روپے کلوتک فروخت

سمبڑیال :چینی کا بحران جاری 185تا 200 روپے کلوتک فروخت

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)سمبڑیال اور گردونواح میں چینی کا بحران جاری، نہ ہی چینی کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکی اور نہ دکانوں پر سپلائی کی بحالی ہی ممکن نہ بنائی جاسکی، بعض مقامات پر چھوٹے دکانداروں نے چینی کی فروخت بند کردی۔۔۔

بڑے دکانداروں کی طرف سے خریداروں کو 10 کلو ڈیمانڈ پر صرف 1 یا 2 کلو چینی تک دی جارہی ہے ۔ چینی مقررہ نرخ 173 روپے کلو کی بجائے 185تا 200روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ شاپر ودیگر خرچے ڈال کر 192روپے تک چینی کی خرید پڑتی ہے شوگرملز مالکان اور بڑے ہول سیل ڈیلرز کی ملی بھگت کا سارا نزلہ ہم چھوٹے دکانداروں پر گر رہا ہے ۔ بڑی تگ و دو کے بعد تھوک مارکیٹ سے چینی کا 50 کلو کا بیگ9600روپے میں ملتا ہے جو 192روپے کلوگرام پڑتی ہے جبکہ شہریوں نے ارباب اختیار سے سمبڑیال میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں