ملک میں زیرک قیادت کا فقدان بد قسمتی :اجمل قادری

ملک میں زیرک قیادت کا فقدان بد قسمتی :اجمل قادری

راہوالی ( نمائندہ دنیا )علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر آک تک ملک مسائل سے دوچار ہے مسائل آتے رہتے ہیں۔

 لیکن انکو دین اسلام کی روشنی میں ، صحابہ کرام ،خلفا کی سیرت اور طرز حکمرانی سے حل کیا جاسکتا ہے ، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں زیر ک قیادت کا فقدان ہے جس سے مسائل بے شمار ہیں اور قو م پرمایوسی چھائی ہوئی ہے قوم کو مایوسیوں سے نکالنا ہو گا اس کیلئے زیرک قیادت کا ہونا ضروری ہے اور قوم کی ذہن سازی بھی لازم ہے پوری قوم افراتفری کا شکار ہے اسکے لیے اتحاد و اتفاق کی بھی اشد ضرورت ہے قوم کو جوڑا جائے اس میں نفرت پیدا نہ کی جائے بد قسمتی سے ہمارے لیڈر قوم کو آپس میں لڑارہے ہیں کبھی لسانی طور پر کبھی مختلف زاویوں پر جس میں صرف ان کا اپنا مفاد ہوتا ہے ۔ ملک کو سنوارنے کے لیے تما م پاکستانی اپنا اپنا اہم کردار ادا کریں اسکو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں شجرکاری مہم میں حصہ لیں انہوں نے کہا کہ تمام ملازم افسر وں بالا کو خوش کرنے کے لیے نوکری نہ کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں