سی سی ڈی ملازم ظاہر کر کے نوسرباز نے فیکٹری ٹھیکیدار کو لوٹ لیا
راہوالی (نمائندہ دنیا) سی سی ڈی ملازم ظاہر کر کے نوسرباز نے سوپ فیکٹری کے لیبر ٹھیکیدار سے دوران تلاشی ہزاروں روپے ، موبائل فون اور قومی شناختی کارڈ چھین کر فرار ہو گیا۔
ٹھیکیدار جاوید مسیح کے مطابق وہ دن پونے چار بجے فیکٹری کے باہر کھڑا تھا کہ ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار آیا، خود کو سی سی ڈی ملازم ظاہر کیا اور تلاشی کے دوران 45 ہزار روپے ، 30 ہزار روپے مالیت کا موبائل، ایک بلینک چیک اور شناختی کارڈ چھین کر فرار ہو گیا۔