علی پورچٹھہ کے نوجوان کی عراق میں پر اسرار ہلاکت

علی پورچٹھہ کے نوجوان کی عراق میں پر اسرار ہلاکت

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )روزگار کے خواب لئے دیارِ غیر میں جانیولا نوجوان عراق میں پراسرار حالات میں پھندے سے لٹکا مردہ پایا گیا ۔

 علی پور چٹھہ کے محلہ اسلام آباد کا رہائشی ذیشان مہر عرف شانی اور اس کا بھائی عرصے سے عراق میں محنت مزدوری کر رہے تھے ۔ گزشتہ روز اطلاع ملی کہ اس کی لاش مکان کی چھت سے لٹکی ہوئی ملی ۔ واقعے کے وقت متوفی کا بھائی بھی عراق میں موجود تھا لیکن وہ کسی دوسرے شہر میں کام کر رہا تھا۔ذرائع کے مطابق موت کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی جبکہ اہلِ خانہ اس خبر سے بدحواس ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے اس کی اچانک موت نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ۔لواحقین نے حکومتِ پاکستان اور وزارتِ خارجہ سے اپیل کی ہے کہ میت کو وطن واپس لانے کے انتظامات مکمل کیے جائیں تاکہ آبائی علاقے میں تدفین ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں