دکانوں میں چوری کی وارداتیں، میاں بیوی اور بیٹا گرفتار

دکانوں میں چوری کی وارداتیں، میاں بیوی اور بیٹا گرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) تھانہ جناح روڈ پولیس نے دکانوں میں چوری کرنے والے گروہ کی خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے 20 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

 ملزمان میں محمد بوٹا، محمد سفیان اور صغراں بی بی شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے کولر، واٹر ڈسپنسر، پنکھا، جنریٹر، 4 پرنٹر، 2 کمپیوٹر، 6 ایل سی ڈیز، 3 بیٹریاں، 3 ڈیجیٹل کیمرے اور ایک لاکھ 40 ہزار روپے برآمد کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں