پنجاب پولیس کے ویٹ لفٹنگ مقابلے حماد بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا

پنجاب پولیس کے ویٹ لفٹنگ مقابلے  حماد بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ویٹ لفٹنگ کے پنجاب پولیس کے انٹر ڈیپارٹمنٹ مقابلوں میں حماد بٹ نے گولڈ میڈل اور علی اسحاق نے سلور میڈل جیت لیا ۔

 پنجاب پولیس کے انٹر ڈیپارٹمنٹ ویٹ لفٹنگ کے 200 کلو گرام کیٹگری کے مقابلے لاہور میں منعقد ہوئے جس میں نوشہرہ ورکاں کے حماد بٹ نے گولڈ میڈل اور علی اسحاق نے سلور میڈل جیتا، نوشہرہ ورکاں آمد پر دوست احباب نے شاندار استقبال کیا۔ واضح رہے کہ حماد بٹ نے محکمہ پولیس کی جانب سے ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں پنجاب لیول پر دوسری اور تیسری پوزیشن کا اعزاز بھی حاصل کر رکھا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں