ہیڈ چھناواں پل کے قریب ڈمپر الٹ گیا، ٹریفک متاثر

ہیڈ چھناواں پل کے قریب  ڈمپر الٹ گیا، ٹریفک متاثر

جامکے چٹھہ (نامہ نگار) ہیڈ چھناواں پل کے قریب مکئی سے لدا ڈمپر الٹنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔ پل کے دونوں اطراف پہلے کنٹریکٹر کا ادھورا چھوڑا گیا کام نئے کنٹریکٹر کو دیا گیا مگر وہ بھی سڑک کھود کر غائب ہو گیا۔

 بارشوں سے سڑک دلدل میں تبدیل ہو چکی ہے اور بھاری گاڑیوں کا پھنسنا معمول بن گیا ہے ۔ شہریوں اور 8 اضلاع سے روزانہ سفر کرنے والے مسافروں نے وزیر اعلیٰ اور ڈپٹی کمشنر وزیر آباد سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں