وزیرآباد:بھارتی حملوں میں شہید بچوں کی یاد میں تقریب
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید ہونیوالے بچوں کی یاد میں اے سی آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،شمعیں روشن ، تصاویر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ وزیرآباد عمیر دلدار وڑائچ،پی ایس او منیر عالم،وقاص احمد،علامہ عطا اللہ نیازی سمیت علاقہ معززین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔عمیر دلدار وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، پاکستان کی سالمیت اور بقا کی ضامن پاک فوج کا ادارہ ہے ،عوام نے ہر موقع پر پاکستانی آرمی کا شانہ بشانہ ساتھ دیا ہے اور دیتے رہیں گے ۔ بھارت نے رات کی تاریکی میں وطن عزیز پر حملہ کرکے بزدلی کا ثبوت دیا جس کا پاک افواج نے عوامی حمایت کے ساتھ بھرپور جواب دیا ۔