نسل نو کی اصلاح کے لیے علما کو حجروں سے نکلنا ہوگا: سید احمد

نسل نو کی اصلاح کے لیے علما کو حجروں سے نکلنا ہوگا: سید احمد

گوجرانوالہ (اسٹاف رپورٹر) پیر سید احمد فاروق شاہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی تربیت و اصلاح کے لیے علما کو حجروں سے باہر آنا ہوگا۔

 اگر والدین اور اساتذہ نے ہنگامی اقدامات نہ کیے تو دین کو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو فرقوں میں تقسیم کر کے فلسطین اور کشمیر جیسے مسائل سے دور کیا جا رہا ہے ، ضرورت ہے کہ سب مل کر کفار کی سازشوں کا مقابلہ کریں۔ تقریب میں پوزیشن ہولڈرز طلبا کو اسناد اور انعامات بھی دئیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں