موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب، گیپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ ، گھنٹوں بجلی بند
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ سمیت ریجن بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، اتوار کے روز شہر اور گردونواح کے علاقوں میں برسنے والی موسلادھار بارش نے پوش اور نشیبی علاقوں میں جل تھل ایک کردیا۔
بارش کے دوران بجلی کا نظام بھی شدید متاثر رہا، گیپکو کے ریجن بھر میں متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے ۔گوجرانوالہ شہر اور گردنواح میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز برسنے والی طوفانی بارش نے شہر میں جل تھل ایک کردیا، بارش سے شہر کے نشیبی علاقے اور گلی محلے زیر آب آگئے ، نشیبی اور پوش علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ بارش کے دوران گیپکو کا بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ،بارش اور تیز ہوائوں سے گیپکو کے ریجن بھر میں متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے ، فیڈرز ٹرپ ہونے سے گھنٹوں بجلی بند رہی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ بارش تھمنے کے بعد آسمان پر گہرے بادلوں کا راج برقرار ہے ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک گوجرانوالہ ریجن میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کررکھی ہے ۔