حافظ آباد :اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

حافظ آباد :اراضی کے تنازع  پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔۔۔

چک کھرل کے محمد زمان کا بیٹا سحر عباس ، سعد علی کیساتھ دھان کی لاب لیکر آ رہے تھے کہ گھات لگاکر بیٹھے تصورحسین،زین ،علی نواز نے فائرنگ کردی جس سے سحرعباس شدید زخمی ہوگیا جس کو شدید زخمی حالت میں ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ۔ملزموں نے 4کنا ل 2مرلہ زمین فروخت کی تھی مگر اب فروخت شدہ زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔چندروز قبل ایک شخص کو تشددکرکے شدید زخمی کردیا تھا، پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں