قلعہ دیدار سنگھ:مخالفین کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار )موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ ،3 افراد زخمی ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا تفصیل کے ۔۔
مطابق تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ محلہ برکت پورہ کے رہائشی اعجاز احمد ،غلام سرور اور نوید انجم بوتالہ جھنڈا سنگھ سے قلعہ دیدار سنگھ آرہے تھے کہ کوٹ شاہ محمد کے قریب ذیشان نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار تینوں افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر قلعہ دیدار سنگھ منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا جہاں نوید انجم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ فریقین کے درمیان پیزا شاپ کا نام رکھنے سے تنازع ہوا تھا ۔پولیس نے مقتول کے بھائی عمیر ارشد کی مدعیت میں ذیشان، ابوبکر،جمیل،ملک شہریار، ملک ابرار،کفایت اللہ اور 2 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر د ئیے ۔