پنجاب کا نیا بلدیاتی ایکٹ جلد نافذ ہوگا :بابر علاؤالدین

پنجاب کا نیا بلدیاتی ایکٹ جلد نافذ ہوگا :بابر علاؤالدین

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ کے مشیر بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی ایکٹ قائمہ کمیٹی سے منظور ہو گیا ہے۔۔

 جو جلد اسمبلی سے پاس ہو کر نافذالعمل ہو گا ، اس کے بعد سوہدرہ میونسپل کمیٹی کا درجہ حاصل کر لے گا، وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا شکریہ جنہوں نے میری تجویز کی نہ صرف حمایت کی بلکہ ہر ممکن کوشش کر کے قابلِ عمل بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سوہدرہ کی میونسپل کمیٹی بننے سے شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھے گا، سڑکوں، نکاسی آب، صفائی، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات میں بہتری آئے گی ،مزید فنڈز اور مراعات ملنے سے عوام کو ریلیف اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں