منڈی بہا ئوالدین:ڈفر جنگل میں 10 ہزار پودے لگا دئیے گئے

منڈی بہا ئوالدین:ڈفر جنگل میں  10 ہزار پودے لگا دئیے گئے

منڈی بہا ئوالدین (نامہ نگار )وزیر اعلی ٰمریم نواز شریف کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر نگرانی ضلع میں۔۔

 مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد احمد ظہیر نے ڈفر جنگل میں پودے لگا ئے اور مہم کی کامیابی کیلئے دعا کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد احمد ظہیر نے بتایا کہ ڈفر جنگل میں بیک وقت 10 ہزار پودے لگائے گئے ہیں جبکہ 2 ہزار پودے شہریوں میں تقسیم بھی کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال ضلع بھر میں 12لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ ناصر اقبال بوسال کا کہنا تھا کہ درخت ملکی معیشت، انسانی صحت کیلئے فائدہ مند اور بیماریوں سے نجات کا بڑا ذریعہ ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں