اقلیتوں کے حقوق کو ہمیشہ مقدم رکھا جائیگا :سائرہ تارڑ
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )ایڈوائزر ٹو وزیراعلیٰ ایم این اے محترمہ سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ ہر سال 11اگست کا اقلیتوں کا دن(مینارٹی ڈے ) منایا جاتاہے ۔۔۔
میں سمجھتی ہوں کہ دن بہت ضروری ہوتے ہیں لیکن ان کا ایک دن نہیں ہوتابلکہ 365دن ہی ان کے ہیں اوریہ محب وطن پاکستانی ہیں اور سمجھتی ہوں کہ اس معرکہ حق میں تمام پاکستانیوں نے خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے تھا یکجان ہو کردشمن کامقابلہ کیا ہے یہ اس چیز کا ثبوت دیا کہ ہم پاکستانی جب اکٹھے ہوتے ہیں توہار دشمن کا مقدر بن جاتی ہے ،ہم اقلیتوں کے حقوق کے لئے ،ڈویلپمنٹ کے لئے ان کے مسائل کے حل کے لئے ہروقت حاضرہیں اورہمیشہ ان کے حقوق کو مقدم رکھیں گے انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو صوبائی اور ڈویژنل سطح پر نمائندگی دی ہے اب صوبائی اسمبلی میں بھی نمائندگی کی کوشش کریں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ کی طرف سے قومی اقلیت ڈے کے موقع پر جناح ہال میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قومی یوم اقلیت کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مسیحی برادری کے مردوخواتین کی بڑی تعدادموجودتھی ۔