لدھیوالہ وڑائچ:گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر،بدبو سے سانس لینا محال
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کے علاقے کوٹ اسحق اور۔۔
لدھیوالہ سٹی میں صفائی کا ٹھیکہ لینے والی نجی کمپنی نے علاقے کو کوڑے کے ڈھیروں میں بدل دیا ، لوگ بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔ تفصیل کے مطابق ستھراپنجاب ویژن کے تحت میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کی حدود کوٹ اسحاق اور لدھیوالہ سٹی میں صفائی کا کنٹریکٹ لینے والی امپیریل وینچر کمپنی گلی محلوں سے کوڑا کر کٹ نہیں اٹھا رہی ، کوڑے کے ڈھیروں سے بدبو پھیل رہی ہے جس سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔اس حوالے سے شہریوں راشد مغل ،حافظ محسن ،اعجاز کیلانی و دیگر کا کہنا ہے کہ متعلقہ کمپنی کے سینٹری ورکرز سارا دن عالم چوک سے لدھیوالہ تک سڑک کے دونوں اطراف جھاڑو لگاتے اور کچرا اٹھاتے نظر آتے ہیں جبکہ گلی محلوں میں صفائی نہیں کرتے ، مچھروں کی بہتات کی وجہ سے بچے بڑے ملیریا ،ہیپاٹائٹس سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی کا ٹھیکہ لینے والی کمپنی کے اہلکار ہر گھر سے کوڑا اٹھانے کے پابند ہیں جبکہ ایسا بالکل بھی نہیں ہو رہا ۔