پی ایچ اے کی جانب سے یوم آزادی پر ہزاروں ماحول دوست پودے تقسیم
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )پی ایچ اے کی جانب سے یوم آزادی پر شہریوں میں ہزاروں ماحول دوست پودے مفت تقسیم کر د ئیے گئے ۔
شیرانوالہ باغ، گلشن اقبال پارک، جناح پارک جی ٹی روڈ، راسخ عرفانی پارک ماڈل ٹاؤن، دستگیر روڈ اور رضائے مجتبیٰ لیڈیز پارک کے باہرلگائے گئے سٹالزپر پودے تقسیم کئے گئے جس کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جہانگیر شہزاد نے کیا۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سرگرمی کا مقصد موسمیاتی چیلنجز کے حوالے سے عوامی آگاہی بڑھانا اور درخت لگانے کو فروغ دینا ہے ۔