عالم چوک:تجاوزات ختم نہ کرنے پر متعدد دکانیں سیل
عالم چوک (نمائندہ خصوصی )میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کے ایم آر او نے مختلف بازاروں میں تجاوزات کی زد میں آنے والی پختہ تعمیرات ختم نہ کرنے پر متعدد دکانیں سیل کر دیں۔
بتایا گیا ہے کہ ستھرا پنجاب ویژن کے تحت میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ کے ایم آر او حسن اقبال نے کوٹ اسحاق کے مختلف بازاروں کا وزٹ کیا اور دکانوں کے باہر پختہ تعمیرات کو ختم نہ کرنے پر درجن سے زائد دکانیں سیل کر دیں ۔