وزیرآباد:لائیو سٹاک کے عملہ میں مو ٹر سائیکلیں تقسیم
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ لائیو سٹاک آفس میں فیلڈ سٹاف میں موٹر سائیکل تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں اراکین صوبائی اسمبلی عدنان افضل چٹھہ، وقار احمد چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر عبد القدیر خان زرکون، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک راشد، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد احمد ودیگر نے شرکت کی۔
عدنان افضل چٹھہ اور وقار احمد چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق صوبے میں عوامی فلاح اور ترقی کے مختلف شعبوں میں انقلابی اقدامات جاری ہیں، انہی اقدامات کا تسلسل لائیو سٹاک کے شعبے میں بھی نظر آ رہا ہے جہاں جدید سہولیات، فیلڈ سٹاف کی استعداد کار میں اضافہ اور مویشیوں کی نسل بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، ملازمین کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے آسان اقساط پر 18نئی موٹر بائیکس فراہم کی گئیں ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر راشد نے کہا کہ آبادی کے حساب سے مویشیوں کی تعداد بڑھانا وقت کی ضرورت ہے ۔