ترقیاتی منصوبے تیز رفتاری سے مکمل ہورہے :محمود بشیر
راہوالی (نامہ نگار)مسلم لیگ ن نے پاکستان خصوصاً پنجاب میں ریکارڈ تعمیراتی و ترقیاتی منصوبے شروع کررکھے ہیں جو تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں۔۔۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ کے مرکزی دفتر بدر 313میں جشن آزادی تقریب سے سابق وفاقی وزیر قانون ایم این اے محمود بشیر ورک، امیدوار این اے 66بلال فاروق تارڑ، ایم پی ایز وقار چیمہ، عدنان افضل چٹھہ، مشیر وزیر اعلیٰ بابر علاؤالدین، میجر (ر)الطاف چیمہ نے خطاب کرتے کیا ۔ مقررین نے کہا کہ حکومت مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ نے کہا ضلع وزیرآباد میں یونیورسٹی قائم کرنے کیلئے ہم سب کو کام کرنا ہوگا ،وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعلیم اور صحت پرخصوصی توجہ ہے ۔بابرعلاؤالدین نے کہا این اے 66کیلئے ٹکٹ کے جتنے بھی امیدوار تھے ان کا فرض ہے کہ قیادت نے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ کو ٹکٹ سے نوازا ہے اور وہ اسکی مدد کے لیے پارٹی سے وابستگی کا ثبوت دیں ۔ تقریب کے اختتام پر جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔