پی ٹی آئی کاممکنہ احتجاج گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ،رکشہ والے منہ مانگا کرایہ لیتے رہے
تتلے عالی(نامہ نگار)پی ٹی آئی کی جانب سے 14اگست کو ممکنہ احتجاج پر پبلک ٹرانسپورٹ کی پکڑ دھکڑ،مسافر پریشان، رکشے والے منہ مانگا کرایہ وصول کرتے رہے ۔
پولیس کی جانب سے شاہراہوں پر ناکہ بندی کرکے مسافر گاڑیوں کو پکڑ دھکڑ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جا ری رہا جس سے مسافر خوار ہوتے رہے جبکہ آٹو رکشہ،موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور تتلے عالی سے گوجرانوالہ، شیخوپورہ، کامونکی،نوشہرہ ورکاں،لاہور تک پہنچانے کیلئے منہ مانگاکرایہ وصول کر تے رہے ۔