علی پور چٹھہ :گھر میں آتشزدگی لاکھوں کاقیمتی سامان جل گیا
علی پور چٹھہ(تحصیل رپورٹر)محلہ نواز ٹاؤن میں شارٹ سرکٹ سے خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آصف آرائیں کے مکان کی دوسری منزل کو لپیٹ میں لے لیا۔
گھر کا سارا لاکھوں کاقیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا، دیواروں میں دراڑیں بھی پڑ گئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ اہلِ علاقہ بھی آگ بجھانے میں مصروف رہے ۔